کرونا سے نجات کا نسخہ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

0

برسلز: عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں کرونا وبا پر قابو پانے کا نسخہ بتادیا، اور اس نسخے پر عمل کے لئے مہم بھی شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے، عالمی ادارہ نے واضح کیا ہے کہ وبا سے نکلنے کے لئے سب کو ویکسین لگانے کا بندوبست کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں ویکسین لگانی ہوگی، ورنہ یہ بار بار پھیلتی رہے  گی، غریب ملکوں کے پاس ویکسین  کے لئے وسائل نہیں ہیں، اس لئے انہیں ویکسین فراہم کرنے کے لئے Covax پروگرام تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت غریب ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی، عالمی ادارہ صحت نے غریب ملکوں کے شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے پوری دنیا کے لوگوں بالخصوص خوشحال ممالک کے افراد کو سات ڈالر کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل  ٹیڈروس ایڈنم گبریسس نے بدھ کو اس مہم کو شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’سیون ڈالر مہم‘‘ کے ذریعہ ہم غریب ملکوں کے شہریوں کو ویکسین لگانے کے قابل ہوسکتے ہیں، اور اس وبا سے نکلنے کا یہی ایک راستہ ہے، جب تک تمام لوگوں کو ویکسین نہیں لگے گی، ہم کرونا سے نجات نہیں پاسکتے، مہم کے تحت عالمی ادارہ صحت  رواں سال کے آخر تک غریب ملکوں کو ویکسین کی دو ارب خوراکیں سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، عطیات اس http://www.gogiveone.org ویب سائٹ پر جاکر بھی دئیے جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.