اٹلی میں بھی بھارتی وائرس کے کیس سامنے آگئے

0

روم: بھارت میں تباہی مچانے والے ڈبل میوٹینٹ کرونا وائرس کے پہلے دو مریض اٹلی میں بھی سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد حکام الرٹ ہوگئے ہیں، اور انہوں نے دونوں مریضوں کی کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کردی ہے، اس سے قبل دیگر ممالک میں بھی بھارتی وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی چوتھا یورپی ملک بن گیا ہے، جہاں بھارتی وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں، اس سے پہلے یونان، سوئٹزرلینڈ اور بیلجئیم میں بھارتی وائرس کے کیس سامنے آئے تھے، اطالوی ریجن وینیتو کے شہر بسانو Bassano میں مقیم دو بھارتی مہاجرین میں یہ کیس سامنے آئے ہیں، یہ کیس حال  ہی میں بھارت سے واپس آنے والے سکھ والد اور اس کی بیٹی میں سامنے آئے ہیں، وینیتو ریجنل سربراہ Luca Zaia نے بھارتی وائرس کے کیس سامنے آنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں مریضوں کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، جبکہ ان کے ٹیسٹ مزید جانچ کے لئے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وائرس 3 یورپی ملکوں میں پہنچ گیا، رکن پارلیمنٹ کا بڑا مطالبہ 

دوسری طرف شہر کی سکھ کمیونٹی میں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے، تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ کرونا کا شکار باپ بیٹی سے کوئی اور تو متاثر نہیں ہوگیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.