عمان میں غیرملکیوں کا داخلہ بند، تروایح سمیت رمضان کیلئے نئی پابندیاں

0

مسقط: عمان میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رمضان المبارک کیلئے سخت ایس اوپیز جاری کردئیے گئے ہیں، تاہم رمضان سے قبل رات کا کرفیو نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمان میں غیرملکیوں کا داخلہ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف عمانی شہریوں اور ریذیڈنس ہولڈرز کو ملک میں داخلے کی اجازت  دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمان نے جمعرات 8 اپریل سے یکم رمضان تک رات کے کرفیو کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شہری رات 8 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک خود اور گاڑیوں میں نقل وحرکت کرسکیں گے، تاہم یہ سہولت یکم رمضان سے ختم ہوجائے گی، عمان کی خبر ایجنسی (ona) کے مطابق سلطنت کی سپریم کمیٹی نے کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔ رمضان میں رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو رہے گا، مساجد میں تراویح پر پابندی ہوگی جبکہ مساجد اور دیگر پبلک مقامات پر افطار پارٹیوں اور کسی قسم کے مذہبی اجتماعات ‌کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی، کمیٹی نے جمعرات 8 اپریل سے عمان میں غیرملکیوں کا داخلہ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف عمانی شہریوں اور ریذیڈنس ہولڈرز کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.