اٹلی میں کرونا سے پادریوں کی بھی بڑی اموات

0

روم: اٹلی میں کرونا سے ہر شعبہ زندگی کے افراد متاثر ہوئے ہیں، اور اب اطالوی بشپ کانفرنس کی ذیلی تنظیم نے اس وبا سے ہلاک ہونے والے پادریوں کے بارے میں بھی رپورٹ جاری کردی ہے، ان میں سے 78 فیصد پادریوں کا تعلق شمالی اٹلی بالخصوص لمباردیا سے تھا، جو وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا سے اٹلی میں ہر شعبہ کے افراد متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے اب اطالوی بشپ کانفرنس کی ذیلی اور نشریاتی تنظیم ایس آئی آر نے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق اب تک 269 پادری و مذہبی پیشوا بھی وبا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ان میں سے 78 فیصد پادریوں کا تعلق شمالی اٹلی بالخصوص لمباردیا سے تھا، جو وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا ویکسین سے جسم میں کون سی نشانی آئے تو خوش ہوجائیں؟، ماہر نے بتادیا

لمباردیا میں 88 پادری اس وبا کا نشانہ بن چکے ہیں، مجموعی طور پر 2020 میں 958 پادریوں کی موت واقع ہوئی ہے، جو 2019 میں 742 تھے، اس طرح وبا کے سال میں پادریوں کی اموات میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں اب تک کرونا وبا سے 36 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد جان سے چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.