اٹلی میں چھپ کر بال کٹوانے والے جرمانہ میں جیبیں کٹوا گئے

0

روم: اٹلی میں کرونا وبا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر گھر میں ہئیر ڈریسر کی جانب سے لوگوں کے بال کاٹنا دونوں فریقوں کو مہنگا پڑگیا، بال کاٹنے والا غیر ملکی  تھا، پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے  ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں شامل اٹلی کے صوبہ Parma میں ایک غیرملکی ہیر ڈریسر نے دکانیں بند ہونے کے باعث  گھر میں بال کاٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، اور اس کے پاس گاہک بھی بہت آرہے تھے، لیکن پولیس کو بھی اس کی خبر ہوگئی، اور بالاخر چھاپہ پڑگیا، چھاپے کے وقت بال کٹوانے کے لئے وہاں 7 افراد بھی موجود تھے، پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نہ صرف اس جگہ کو سیل کردیا، بلکہ بال کاٹنے والے غیر ملکی پر 15 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ کیا ہے، جبکہ وہاں بال کٹوانے کے لئے موجود لوگوں پر بھی 2800 یورو جرمانہ کیا گیا، یوں بال کٹوانے کے لئے آنے والے جرمانے کی وجہ سے اپنی جیبیں کٹوا کر چلے گئے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے بعد ملک میں کرونا کیسز میں کمی واقو ہونا شروع ہوئی ہے، اور کیسز کی یومیہ تعداد 24 ہزار سے کم ہوکر 18 ہزار پر آگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.