برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

0

لندن: برطانیہ نے پاکستان سمیت مزید چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کے برطانیہ داخلہ پر پابندی لگادی جاتی ہے، تاہم پاکستان سے کچھ مسافر واپس جا سکیں گے، اور انہپں برطانیہ واپسی کیلئے کچھ دن کی مہلت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں نام شامل کردیا ہے، پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو بھی 9 اپریل صبح چار بجے سے ریڈ لسٹ میں شامل کردیا جائے گا، چاروں ممالک کے مسافر 9 اپریل تک برطانیہ کا سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان سمیت چاروں ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو برطانیہ کے سفر کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم برطانوی شہریوں کو بھی برطانیہ پہنچنے پر دس روز کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، جس پر فی فرد تقریباً 2 ہزار پاؤنڈ خرچ کرنے پڑیں گے، اور یوں ٹکٹ سے زیادہ قرنطینہ کا خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرس ٹرنر نے ٹوئٹر پر ریڈ لسٹ کی اطلاع دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں جاری رہیں گی۔ تاہم 9 اپریل سے صرف برطانوی اور آئرش شہری ہی پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرسکیں گے۔ اور انہیں بھی برطانیہ پہنچنے پر ہوٹل میں دس روز کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، اس دوران ان کے دو بار کرونا ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قطر، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک پہلے ہی برطانوی ریڈ لسٹ میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.