اٹلی میں فلورنس شہر جنتی آبادی ایک سال میں غائب ہوگئی

0

روم: گزشتہ ایک سال کے دوران اٹلی میں فلورنس شہر جتنی آبادی غائب ہوگئی، اتنے لوگ کیسے کم ہوگئے ، اس بارے میں آپ کو اطالوی شماریاتی ادارے کی رپورٹ پڑھنی پڑے گی، جس نے گزشتہ برس کے اعداد وشمار پہلی بار مکمل طور پر جاری کردئیے ہیں، کرونا نے اٹلی کی آبادی کو دہرا نقصان پہنچایا ہے.

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں شماریات کے ادارے ISTAT نے گزشتہ برس یعنی 2020 میں ملک میں آبادی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران فلورنس شہر کی آبادی جتنے افراد کم ہوگئے ہیں، یعنی اٹلی کی آبادی میں 3 لاکھ 84 ہزار کی کمی ہوئی ہے، اور یہ 6 کروڑ سے بھی نیچے چل رہی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 سے اٹلی کی آبادی میں کمی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، کرونا کی وجہ سے وہ تیز ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس کے دوران ایک طرف جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے کم بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تو دوسری جانب اموات بھی ریکارڈ سطح پر رہی ہیں۔ گزشتہ سال 4 لاکھ 4 ہزار 104 بچوں کی پیدائش ہوئی، جو 2019 کے مقابلے میں 16ہزار کم تھی، جبکہ اموات 7 لاکھ 46 ہزار 146 تک پہنچ گئیں.

جو ایک سال کے دوران 17 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں، 2020 میں کرونا کی وجہ سے اوسطاً ایک لاکھ اموات زیادہ ہوئی ہیں، ان میں سے 74 ہزار گزشتہ برس کرونا کا نشانہ بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران آبادی میں 3 لاکھ 84 ہزار کی کمی ہوئی ہے، جو فلورنس شہرکی آبادی کے برابر بنتے ہیں، اس کمی کے بعد 31 دسمبر تک اٹلی کی آبادی 5 کروڑ 92 لاکھ 57 ہزار 566 رہ گئی تھی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.