اداکارہ بننے کی خواہشمند برطانوی لڑکی ترکی کی مسجد دیکھ کر کیا بن گئی؟

0

استنبول: برطانوی لڑکی ترکی کی مشہور او رتاریخی “نیلی مسجد” دیکھنے آئیں، لیکن اس کے بعد ان کی دنیا ہی بدل گئی، اداکارہ بننے کی خواہشمند لڑکی مسجد دیکھنے کے بعد اتنی متاثر ہوئی کہ آنکھوں کے ساتھ مسجد نے اس کے دل میں بھی بسیرا کرلیا، اور مسحور کُن ماحول سے متاثر ہو کر وہ مسلمان ہوگئیں ۔

ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی 24 سالہ دوشیزہ دو برس قبل استنبول کی سیر کرنے آئی تھیں، جس کے دوران وہ سلطان محمد مسجد جسے نیلی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں بھی گئیں، اور یہیں ان کی دنیا بدل گئی، اسلام قبول کرنے کے بعد برطانوی لڑکی نے اپنا نام عائشہ روزیلی رکھا ہے۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے دورے کے دوران وہ اپنی آنکھوں میں اداکارہ بننے کا خواب سجائے بیٹھی تھی، لیکن استنبول کی سلطان محمد مسجد کے حسن نے اسے ایسا متاثر کیا کہ وہ اسلام میں دلچسپی لینے لگی۔ مسلمان ہونے سے پہلے وہ کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتی تھیں۔ عائشہ نے بتایا کہ نیلی مسجد کی سیر سے پہلے وہ ایک قریبی دکان میں گئیں اور وہاں سے حجاب خریدا تاکہ وہ مسجد میں باعزت طریقے سے داخل ہوں, میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میرے بالوں کے مغربی انداز سے ناراض ہو کر مجھے مسجد میں داخل ہونے سے منع نہ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک تسبیح بھی خریدی اور مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر تسبیح پڑھتی رہی، ایک گھنٹے بعد جب میں نے مسجد کو غور سے دیکھا تو میں اس کی خوبصورتی اور اس کے پُرسکون ماحول سے متاثر ہوئی، میں نے وہاں لوگوں کو دیکھا جو انتہائی پرسکون طریقے سے نماز ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کی نیلی مسجد نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا اور پھر آہستہ آہستہ میں اسلام کی طرف مائل ہوئی اور اسلام کا مطالعہ شروع کیا، بالآخر دل اسلام کی طرف ایسا مائل ہوا کہ اس نے ترکی میں اسلام قبول کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.