امریکا: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

0

بولڈر: امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر بولڈر میں مسلح شخص نے سپر اسٹور میں داخل ہوکر اندر موجود خریداروں پر گولیاں برسادیں،جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کولاراڈو کے شہر باؤلڈر میں مسلح شخص نے کنگز سپرمارکیٹ میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس افسر سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا، اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سفید فام حملہ آور کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص زخمی حالت میں ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ علاقے کو پوری طرح سے کلیئر کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں جس سے اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ مسلح شخص کی فائرنگ کا مقصد کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.