نامزد وزیراعظم نے اٹلی کیلئے ملازمتوں سمیت خوشخبریاں سنادیں

0

روم: اٹلی کے نامزد وزیراعظم ماریو دراغی نے ملک میں رہنے والوں کو خوشخبریاں سنادیں، ملازمتوں، ٹیکس، معیشت اور کرونا سمیت اہم امور پر پالیسی تیار کرلی ہے، جس سے اٹلی میں رہنے والوں کی زندگیاں آسان ہوں گی، انہوں نے کہا کہ اٹلی کی معیشت بحرانوں سے بچ سکتی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق نامزد اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے حکومت سنبھالنے سے قبل ہی پالیسی تیار کرلی، ملاقات کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، بلکہ اصلاحات کے ذریعہ ٹیکس چوری روکی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے کرونا ویکسین کا انتظام کر لیا ہے اور آنے والے دنوں میں ویکسی نیشن مہم تیز ہوجائے گی۔ ماریو دراغی نے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ ان کی توجہ بے روزگاری پر قابو پانے پر ہوگی،اضافی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی،تعلیم و صحت پر توجہ دیں گے۔

ماریو دراغی جو ماضی میں یورپی بینک کے سربراہ کی حیثیت سے یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کی تجویز دے چکے ہیں،اب اٹلی کے وزیراعظم کی حیثیت سے وہ اس تجویز کو عملی کوششش دینے کے لئے مہم چلانے کے لئے بھی تیار ہیں۔ ماضی میں یورو زون کے معاشی بحران کے دوران فرانس بھی مشترکہ یورپی بجٹ کی بات کرچکا ہے۔ ماریو دراغی نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ مشترکہ یورپی بجٹ سے اٹلی کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے،اٹلی کی معیشت بحرانوں سے بچ سکتی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.