اٹلی میں ٹائر لانے والے ٹرک سے کیا نکل آیا

0

میلان: اٹلی میں ٹائروں کے ٹرک سے تارکین وطن نکل آئے، تارکین کا گروپ ٹرک میں چھپ کر پہنچنے میں تو کامیاب ہوگیا، تاہم اٹلی پہنچنے پر وہ پکڑے گئے، حکام نے تارکین وطن سے پوچھ گچھ کی ہے، وہ کس طرح، کہاں سے اور کیسے چھپ کر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی کارابیری پولیس نے شمالی قصبے Caponago سے 6 تارکین وطن کا گروپ پکڑا ہے، جن میں 4 کی عمریں 18 برس سے بھی کم ہیں، یہ تارکین وطن سربیا سے ٹرک میں چھپے تھے، اور 4 دن کے خفیہ سفر کے بعد اٹلی پہنچے تھے، ٹرک ڈرائیور نے ٹائر لوڈ کئے ہوئے تھے، اور وہ سربیا سے چلا تھا، تاہم Monza میں جب اس نے  ٹرک کو پارک کیا تو اسے پیچھے سے آوازیں سنائی دیں، جس پر اس نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے ٹرک کی تلاشی لی تو ان کے درمیان چھپے ہوئے 6 تارکین برآمد ہوئے، جو افغان شہری تھے، یہ تارکین ٹائروں کے درمیان بہت ہی  محدود جگہ میں موجود تھے، اور انہیں دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے کہ وہ کس طرح اتنی چھوٹی سے جگہ میں اتنے دن چھپے رہے ہیں،  پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تو ساری کہانی کھل گئی۔

ان تارکین نے بتایا ہے کہ وہ 8 ماہ قبل افغانستان سے اپنے گھروں سے نکلے تھے، اور ان کی منزل یورپ تھی، اس دوران انہوں نے بہت سی پریشانیاں دیکھی ہیں، ابتدا میں ان افغان تارکین نے جھوٹ بولنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ سربیا جانا چاہتے تھے، تاہم جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو  ان  سے سربیا کے مہاجرین کارڈ بھی برآمد ہوگئے، اور یہ ثابت ہوگیا کہ وہ سربیا سے ہی آئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان تارکین سے سوالات کررہے ہیں، تاکہ انہیں اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کا پتہ چلایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.