اپوزیشن سے رابطوں کی باتیں کرنے والوں کو فوج کی شٹ اپ کال

0

راولپنڈی: پاک فوج نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے پس پردہ رابطوں کے دعوے کرنے والوں کو شٹ اپ کال دے دی، کسی سے رابطہ ہے اور نہ ہی فوج کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق ہے۔ فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کردیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب جمعہ کو مریم نواز نے یہ دعوی کیا تھا کہ سینیٹ کی اوپن بیلٹنگ کیلئے انہیں اوپر سے فون آرہے ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل،میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ فوج کے پس پردہ رابطوں کی افواہیں پھیلانے والوں سے پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا بند کریں،پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں، فوج کے سیاسی رابطوں کی افواہیں پھیلانے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں،اس طرح بغیر تحقیق کے پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ہمارے لئے سکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک ڈوزیئر رکھا، بھارت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا، ڈس انفولیب سے متعلق متعدد انکشافات سامنے آئے، بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بھارت کا خطے میں منفی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی سد پارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دعا ہے علی سدپارہ خیریت سے ہوں، کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے تگ ودو کی جا رہی ہے، کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی، خراب موسم کے باوجود مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستان نے وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سب سے زیادہ ویکسین کے حقدار ہیں۔انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے لئے ویکسین عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنی راویات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ویکیسین فرنٹ لائن ورکرز کے لئے قومی ویکسین مہم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.