ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

0

وسکونسن:شہرہ آفاق ترک ڈرامے سیریل’ارطغرل غازی‘سے متاثر ہو کر 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔ امریکی ریاست وسکونسن کی رہائشی خاتون نے ابن عربی کے ڈرامے میں پیغامات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا،خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر ’خدیجہ‘ رکھا ہے۔

ترک خبر رسا ں ادارے انادولو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نو مسلم خاتون نے کہا کہ  نیٹ فلیکس پر سرچنگ کے دوران ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نظر آیا، جس کے بعد میں نے اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں،اور اس کو دیکھنا شروع کردیا،خدیجہ نے بتایا کہ کچھ اقساط دیکھنے کے بعد ان کی دین  اسلام میں دلچسپی بڑھنے لگی،انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تاریخ تھی جس کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتی تھی۔”

امریکی خاتون کا کہناتھا کہ ابن عربی کے پیغامات سے زندگی کا رخ ہی بدل گیا اور کئی بار قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا جس کے بعد اسلام قبول کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈرامہ سیریز کو چار بار دیکھ چکی ہیں، اور پانچویں باردیکھنا شروع کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.