سالوینی کو نااہل قرار دلوانے کیلئے اطالوی وزیراعظم نے اہم اقدام اٹھالیا

0

روم: اٹلی کے نگران وزیراعظم جوسپے کونتے نے اپنے حریف اور تارکین وطن مخالف رہنما اور لیگ پارٹی کے سربراہ ماتیو سالوینی کا سیاسی مستقبل ختم کرنے کے لئے اہم قدم اٹھالیا، معاملہ آگے بڑھنے سے سالوینی کی سیاست سے چھٹی ہوسکتی  ہے، وزیراعظم سیاسی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر عدالت پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق ویوا پارٹی کے حکومت چھوڑنے کے بعد خود سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے نگران اطالوی وزیراعظم جوسپے کونتے نے ماتیو سالوینی کے خلاف اہم گواہی دے دی ہے، انہوں نے سالوینی کے خلاف کیس سننے والی عدالت میں پیش ہوکر گواہی دی ہے کہ سابق وزیرداخلہ 2019 میں تارکین وطن کا جہاز زبردستی روکنے میں ملوث تھے، برطانوی خبر ایجنسی نے عدالت میں موجود افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم جوسپے کونتے سیاسی مصروفیات کے باوجود وقت  نکال کر عدالت پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

واضح رہے کہ سالوینی پر الزام ہے کہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود جولائی 2019 میں وزیرداخلہ کی حیثیت سے 131 تارکین وطن کو لانے والے جہاز کو بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیا تھا، سالوینی ان تارکین کو یرغمال رکھنے کے مقدمے کا سامنا کررہے ہیں، وزیراعظم جوسپے کونتے نے عدالت کو بتایا ہے کہ جہاز روکنے سے متعلق فیصلہ اس وقت کے وزیرداخلہ سالوینی ہی کررہے تھے، وکلا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت کے سوالوں کے جواب بھی بھرپور طریقے سے دئیے ہیں، دوسری طرف سالوینی کے وکیل Giulia Bongiorno نے کہا کہ وزیراعظم کے گواہی دینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ جہاز روکنے کا فیصلہ کسی ایک وزیر نہیں بلکہ پوری حکومت کا تھا، اور سالوینی حکومت کی پالیسی پر عمل کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.