فرانس میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 خواتین ہلاک

0

پیرس: فرانس میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 خواتین ہلاک ہوگئیں، حملہ آور پولیس کی نظر میں آنے کے باوجود گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم بالاخر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، اب ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر اس نے کیوں تین خواتین کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر ویلنس Valence میں ایک مسلح شخص نے حکومت کے جاب سینٹر میں گھس کر وہاں موجود خاتون ملازمہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد مسلح شخص نے کمپنی کے احاطے میں موجود ایک اور خاتون پر بھی فائر کھول دیا، فرانسیسی اخبار کے مطابق قاتل نے اس پر ہی بس نہیں کی، بلکہ دو خواتین کو نشانہ بنانے کے بعد وہ قریبی قصبے میں گیا، اور وہاں بھی ایک کمپنی میں گھس کر ایک خاتون کو گولی ماردی۔

فرانسیسی خبر ایجنسی نے پراسیکیورٹر ایلکس پیرن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واردات کے بعد مسلح شخص ویلنس کے مرکز کی طرف کار میں فرار ہوا، جہاں پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی ٹکرا کر فرار ہونے کے بہت جتن کئے، تاہم بالاخر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، اب ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر اس نے کیوں تین خواتین کو نشانہ بنایا، دوسری طرف فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس نے کہا ہے کہ اس واقعہ پر پورا فرانس سوگوار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.