اہم یورپی ملک کا تارکین کیلئے سیاسی پناہ سے متعلق بڑا اعلان

0

کوپن ہیگن: ایک وقت میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کے لئے پرکشش سمجھے جانے والے سکینڈے نیوین ملک میں اب تارکین وطن کے لئے قوانین  پہلے ہی سخت کئے جاچکے ہیں، تاہم اب یورپی ملک کی وزیراعظم نے غیرملکیوں کے لئے سیاسی پناہ کے دروازے مکمل بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب ڈینش وزیراعظم میٹی فریڈرکسن Mette Frederiksen نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں بالکل بند کردی جائیں، واضح رہے کہ ڈنمارک میں گزشتہ برس کے دوران صرف 1547 سیاسی پناہ کی درخواستیں آئی تھیں، جو 1998 کے بعد کم ترین سطح تھی، پارلیمنٹ سے خطاب میں ڈینش وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سیاسی پناہ کے لئے کوئی ان کے ملک کا رخ نہ کرے، انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی پناہ کی درخواستیں زیرو ہونے کا وعدہ نہیں کرتے، لیکن ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کےلئے مسلسل کام کررہے ہیں۔

خاتون وزیراعظم  نے کہا کہ وہ سیاسی پناہ کے نئے قوانین اور سسٹم لائیں گی، ماضی میں حکومتوں نے غیر ملکیوں کے لئے ڈنمارک میں آنا آسان بنائے رکھا، لیکن ہمیں اب محتاط رہنا ہوگا، تاکہ بہت زیادہ غیرملکی ہمارے ملک میں نہ آئیں، واضح رہے کہ ڈنمارک کی آبادی 58 لاکھ ہے، اور وہ کئی برسوں سے تارکین وطن اور سیاسی پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے     پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈنمارک کے وزیر امیگریشن Mattias Tesfaye کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں میں کمی ان کی پالیسی کی کامیابی ہے، ہم تارکین وطن کے لئے ڈنمارک کو غیر پرکشش ملک بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مقیم اسلامی ملکوں کے تارکین وطن کی غیرجمہوری روایات کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.