اطالوی وزیراعظم پہلے مرحلے میں کامیاب

0

روم: اطالوی وزیراعظم جوزپے کونتے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، پیر کو ہونے والی ووٹنگ میں 630 رکنی پارلیمنٹ میں سے 580 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے 321 نے وزیراعظم جوزپے کونتے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 259 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جوزپے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، تاہم وزیراعظم کا اصل امتحان منگل کو ہونا ہے، جب انہیں سینیٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، حکومت سے الگ ہونے والی ویوا پارٹی کے 18 سینیٹر ہیں، اور ان کی بدولت ہی وزیراعظم کو اکثریت حاصل تھی، وزیراعظم نے سینیٹ میں اکثریت کے لئے اپوزیشن اور آزاد ارکان سے رابطے کئے ہیں اور 5 سینیٹر ان کی حمایت میں سامنے آچکے ہیں، تاہم حکومت بچانے کے لئے انہیں سینیٹ میں مزید ارکان کی حمایت درکار ہے۔

وزیراعظم کونتے نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل خطاب کرتے ہوئے لبرل اور یورپین یونین کے حامی ارکان سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی حکومت کی حمایت کریں، یا پھر ملک کو قوم پرستوں کے حوالے کرنے کا خطرہ مول لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت نئی حکومت بنانے کا نہیں ہے، اطالوی عوام ایک مستحکم حکومت کے مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.