2021 میں یورپ پہنچنے کی پہلی کوشش میں تارکین پھنس گئے

0

روم: بہتر مستقبل کی خاطر خون جما دینے والی سردی میں بھی تارکین وطن یورپ کا رخ کرنے سے باز نہ آئے، 2021 شروع ہونے پر یورپ پہنچنے کی پہلی کوشش کرنے والوں کی کشتی سمندر میں پھنس گئی، کشتی مں خواتین و بچوں سمیت 169 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق 2021 کے آغاز پر یورپ میں کشتیوں کے ذریعہ پہنچنے کی پہلی کوشش پہلے ہی روز سامنے آگئی، اور   خواتین و بچوں سمیت 169 تارکین وطن لیبیا سے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں پھنس گئے، ان کی کشتی بحیرہ روم میں ہچکولے کھانے لگی، تاہم ان کی خوش قسمتی تھی کہ اسپین کی این جی او ’’اوپن آرمز‘‘ کا ریسکیو جہاز ان تک پہنچ گیا، اور انہیں بچالیا۔ تنظیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی میں 6 بچوں سمیت 169 تارکین کو کھلے سمندر میں بچالیا گیا ہے۔

دوسری طرف یورپ پہنچنے کی کوشش میں تارکین وطن کی ہلاکتوں میں ڈیڑھ سو فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا ہے، تارکین وطن کے لئے کام کرنے والی تنظیم Caminando Fronteras کا کہنا ہے کہ اموات بڑھنے کی بڑی وجہ ریسکیو کارروائیوں میں کمی ہے، اس کے علاوہ بحیرہ روم میں سختی کی وجہ سے بحیرہ الکاہل کا خطرناک راستہ اختیار کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.