جرمن کمپنی نے ویکسین کے حوالے سے خبردار کردیا

0

برلن: کرونا وائرس کی ویکسین بنانے والے  ترک نژاد جرمن سائنسدان نے ویکسین کی تعداد پوری نہ ہونے سے خبردار کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ صورتحال اچھی نہیں ہے، کیوں کہ کوئی اور ویکسین منظوری نہیں کی گئی، اور صرف ان کی کمپنی کو ہی مقدارپوری کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو اُوگُر شاہین نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر دیگر کمپنیوں کی ویکسین کی منظوری نہ دی گئی، تو صرف ان کی کمپنی کے لئے ویکسین کی ڈیمانڈ پوری کرنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے جرمن میگزین ”شپیگل‘‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ صورتحال اچھی نہیں ہے، کیوں کہ کوئی اور ویکسین منظوری نہیں کی گئی، اور صرف ان کی کمپنی کو ہی مقدارپوری کرنی ہے، جس سے گیپ پیدا ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پیداوار میں اضافے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، اور رواں ماہ کے اختتام تک پیداوار میں اضافہ کے لئے وہ پرامید ہیں۔

شاہین نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ویکسین بنانے والی دنیا کی دیگر کمپنیوں کی طرف سے انہیں کرونا ویکسین کی پیداوار میں تعاون حاصل ہو، ادھر جرمن وزیر صحت جینز سیفن نے یورپی میڈیکل ایجنسی ای ایم اے پر زورد یا ہے کہ وہ جلد ازجلد آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی بھی منظوری دے۔

 اس  دوران  جرمن بائیو این ٹیک  اور امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے بھی  دے دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہنگامی منظوری کے بعد اقوام متحدہ کی تنظیمیں یہ ویکسین خرید اور اسے پوری دنیا میں تقسیم کر سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.