یورپ میں جعلی فون کالز سے شہریوں کو لوٹا جانے لگا

0

برسلز: یورپی ملک میں بھی پاکستان جیسا فراڈ سامنے آیا ہے، لوگوں کے اکاؤنٹس سے پیسے اڑا لئے گئے، جعلساز نے اپنے ساتھ دیگر افراد کو بھی لالچ دے کر شامل کررکھا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ کے ذریعہ لوگوں کے اکاؤنٹس سے اڑائی گئی رقم کا حجم کروڑوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں سے ایک یورپی ملک ڈنمارک میں بھی پاکستان کی طرح جعلی فون کے زریعے شہریوں کو لوٹنے کا کیس سامنے آیا ہے، اور فراڈی نے لوگوں سے ان کے پن کوڈ دھوکے سے حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لی، اس فراڈ کا زیادہ تر نشانہ بزرگ شہری بنے ہیں، ڈینش پولسی نے فراڈ کرنے والے 30 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ کے ذریعہ لوگوں کے اکاؤنٹس سے اڑائی گئی رقم کا حجم 29 ملین ڈینش کرونا تک ہے، اس کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ بالخصوص بزرگ شہریوں کی تاک میں رہتا تھا، پھر انہیں فون کرکے یہ بتاتا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کچھ خرابی آگئی ہے، اور اس بہانے ان سے پاس ورڈ اور لاگ ان آئی ڈی حاصل کرلیتا تھا۔ جس کے بعد رقم پر ہاتھ صاف کرنا آسان ہوجاتا، اسی طرح  وہ خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے بھی شہریوں کو فون کرتا تھا، اور یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ کچھ مشتبہ ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کررہا ہے، اور اس کے لئے اکاؤنٹ کی تفصیل درکار ہے۔

ملزم کئی کالرز کو اس نے  پوچھنے پر اپنا جعلی رینک بھی بتایا تھا، اس فراڈی نے زیادہ تر رقم آن لائن ٹرانسفر کی، اور خود کو چھپائے رکھنے کے لئے کچھ دیگر افراد کو بھی پیسوں کا لالچ دے کر بھرتی کر رکھا تھا، تاکہ تفیش کار الجھے رہیں، کیوں کہ اگر وہ سارافراڈ صرف اکیلا کرتا تو اسے جلد پکڑے جانے کا خدشہ تھا، تاہم پولیس نے اسے جاہی لیا، اس پر فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات فریم کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.