اٹلی نے کرونا مریضوں کیلئے ’’طلسماتی بریسلیٹ تیار کرلیا

0

روم: اٹلی نے گھروں میں قرنطینہ کرنے والے کرونا مریضوں کی 24 گھنٹے طبی نگرانی کے لئے ہاتھ میں پہننے والا الیکٹرک بریسلیٹ تیار کرلیا ہے، اور مریضوں پر اس کا استعمال شروع کردیا ہے، یہ بریسیلیٹ طلسماتی خوبیوں کا حامل ہے، اور 10 روز کے لئے قابل استعمال ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جہاں کرونا میں شدت کے بعد کئی شہروں میں اسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ ختم ہونے جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں، وہاں ماہرین نے حیرت انگیز خوبیوں والا الیکٹرک بریسلیٹ تیار کیا ہے، جس سے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ بریسلیٹ ایسے مریضوں کو ہاتھوں میں پہنایا جارہا ہے، جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جاتا ہے، تاہم یہ خدشہ موجود رہتا ہے کہ کسی وقت ان کی طبعیت بگڑ نہ جائے اور انہیں آکسیجن سمیت دیگر طبی امداد کی ضرورت نہ پڑجائے، اطالوی ماہرین کا تیار کردہ بریسیلیٹ مریض کی 24 گھنٹے طبی نگہداشت کرتا ہے، نیوزی لینڈ کے اخبار   میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یہ بریسلیٹ مریض میں آکسیجن کی سطح، اس کے دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت سمیت اہم طبی ڈیٹا ہر 5 منٹ کے بعد اسمارٹ فون کے ذریعہ اسپتال میں ٹرانسمیٹ کرتا رہتا ہے، جہاں موجود ڈاکٹر اس کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

اس بریسلیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی اسے مریض کی صحت میں کوئی گڑ بڑ نظر آتی ہے، یہ منفی سگنل آگے بھیجنا شروع کردیتا ہے، اور ڈاکٹروں کو الرٹ کرتا ہے، یہ بریسلیٹ 10 روز کے لئے قابل استعمال ہوتا ہے، اسے استعمال کرنے والے مریض کے پاس اسمارٹ فون ہونا ضروری ہے، اور ڈاکٹر ایمرجنسی کی صورت میں اس سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں، جبکہ سرخ سگنل ملنے کی صورت میں ڈاکٹروں کی ٹیم فوری طور پر مریض کے پاس بھیجی جائے گی، رپورٹ کے مطابق  ابتدائی طور پراریزو (Arrezzo) شہر میں 200 مریضوں کو یہ بریسلیٹ پہنائے گئے ہیں، اور جلد ہی ٹسکونی کے دو شہروں گروسیٹو (Grosseto) اور سانیا (Siena) میں بھی ان کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.