تارکین کو روکنے کیلئے یونان کی سختی دوسرے یورپی ملک کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی

0

نکوسی: یونان کی طرف سے ترکی سے آنے والے تارکین کو روکنے کے لئے سخت اقدامات چھوٹے سے یورپی ملک سائپرس (قبرص) کے لئے مشکل کا باعث بن گئے، تارکین نے اب ترکی سے قبرص کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، سائپرس کے حکام اس صورتحال سے پریشان نظر آتے ہیں

تفصیلات کے مطابق قبرص میں پولیس کو 21 تارکین وطن کا گروپ ملا ہے، جنہیں انسانی اسمگلرز کشتیوں کے ذریعہ اس  جزیرہ نما چھوٹے یورپی ملک میں چھوڑ کر خود فرار ہوگئے تھے، قبرصی حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں کے ذریعہ آنے والے تارکین کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اور  یہ  تازہ گروپ ہے، جو قبرص پہنچا ہے،  اس سے پہلے اختتام ہفتہ پر بھی 24 تارکین کا ایک گروپ   پہنچا تھا،قبرص  کی اپنی آبادی 12 لاکھ ہے، اور وہاں سیاسی پناہ کے لئے پہنچنے والوں کی تعداد گزشتہ برس سے بڑھ رہی ہے، گزشتہ برس 37 سو سے زائد تارکین وہاں پہنچے تھے، جو آبادی کی شرح کے لحاظ سے یورپ میں سب سے زیادہ بنتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.