زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اوورسیز پاکستانیوں کا اہم حصہ

0

کراچی: اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافے اور برآمدات بڑھنے کے خوشگوار اثرات معیشت پر سامنے آنے لگے، طویل عرصہ بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، جو ملکی معیشت مستحکم  ہونے کی ایک اور نشانی ہے، 2018 کے وسط میں جب ن لیگ نے اقتدار چھوڑا تھا

تو زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر آچکے تھے، جس سے روپے کی قدر تیزی سے گرنا شروع ہوئی تھی تاہم اب ایک بار پھر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہورہے ہیں، اور 20 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کرگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں پونے 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سرکاری ذخائر 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 13 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، دوسری طرف کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح پاکستان کے مجموعی ذخائر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف اوورسیز پاکستانیوں کے لئے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بھی بڑی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں، اور بیرون ملک مقیم 44 ہزار پاکستانیوں نے اب تک یہ اکاؤنٹ کھلوالئے ہیں، اور ان میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹیل اکاؤنٹ آن لائن کھولے  اتے ہیں، اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 101 ملین ڈالر جمع کرائے جاچکے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 44 ہزار اکاؤنٹس کھلوائے ہیں۔ نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک کے اقدامات کا شاندار ردعمل آرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.