پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے ڈیپورٹ کرنے کی وارننگ

0

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بے احتیاطی پرکیوی حکام نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی، نیوزی حکام نے دوبارہ کرونا پروٹروکول اور بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی پر پاکستانی ٹیم کوڈیپورٹ کرنے کی وارننگ  جاری کردی ہے، قومی ٹیم کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سے6افراد کرونا سےمتاثر نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ جانے والی پاکستانی ٹیم کے روانگی سے قبل چار مختلف لیبارٹریز سے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے اور چاروں ٹیسٹ کلیئر آنے پر ہی کھلاڑیوں کو ٹور کیلئے شامل کیا گیا، بیٹسمین فخر عالم کو کرونا کے آثار پائے جانے پر ڈراپ کردیا گیا تھا،تاہم نیوزی لینڈ پہنچنے پر جب کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ کئے گئے تو 6 پاکستانی متاثر نکلے ہیں۔

 ان میں سے 2 میں تو کرونا کے پرانے اثرات پائے گئے،یعنی وہ پہلے متاثر ہوچکے تھے۔ جبکہ 4 تازہ متاثرہ تھے،تاہم پاکستانی یا کیوی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ متاثرین میں کھلاڑی اور آفیشلز کتنے ہیں، البتہ ان 6 افراد کو الگ الگ فلورز پر خصوصی انتظامات میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ٹیم اور آفیشلز بھی دو ہفتوں کے نارمل قرنطینہ میں ہیں۔ اس سے پہلے ٹیم کے آکلینڈ پہنچنے پر جب ان سے ہیلتھ فارم پر کرائے گئے تو اسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے گلے میں تکلیف کی نشاندہی کی تھی جس پر انہیں آکلینڈ میں ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا،اور وہ باقی ٹیم کے ساتھ کرائسٹ چرچ نہیں آئے تھے۔

کیوی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی پر پاکستانی ٹیم کے کچھ ارکان قرنطینہ رولز کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے،یعنی وہ آپس میں ملتے پائے گئے،جس پر انہیں وارننگ دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دوبارہ قرنطینہ رولز کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو ڈیپورٹ کیا جاسکتا ہے،اگر ایسا ہوا تو پاکستانی ٹیم کا دورہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.