اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ نے کمیونٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں

0

روم: اٹلی میں کرونا کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانہ روم نے کمیونٹی  کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، مختلف دستاویزات کی تصدیق اور پراسیسنگ کےلئے مختلف دن مقرر کردئیے گئے ہیں، جبکہ جن دستاویزات کیلئے سفارتخانہ آنا ضروری نہیں ان کیلئے کورئیر سروس کا استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر روم میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی مزید احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن پر 23 نومبر سے اطلاق ہوگا، رش سے بچنے کیلئے مختلف قونصلر خدمات کے لئے الگ الگ دن مقرر کردئیے گئے ہیں، جبکہ کسی بھی سروس کے حصول کے لئے سفارتخانے آنے سے قبل اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اپوائنٹمنٹ تین دن پہلے لینی ہوگی اور اس کے لئے کمیونٹی ارکان فون نمبر 00393896187341 پر دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ consularsectionrome@yahoo.com پر ای میل کرکے بھی اپوائنٹمنٹ لی جاسکتی ہے، پاسپورٹ کے لئے سفارتخانے نے پیر، بدھ اور جمعہ کے دن مقرر کئے ہیں، جبکہ آن لائن انکوائری اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ   کے معاملات بھی پیر، بدھ اور جمعہ کو ہی دیکھے جائیں گے، پاور آف اٹارنی، بیان حلفی، اتھارٹی لیٹر اور ایسی دیگر دستاویزات جن کے لئے درخواست گزار کا آنا ضروری ہوتا ہے، ان کے لئے منگل اور جمعرات کے دن مقرر کئے گئے ہیں، سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ جن دستاویزات کے لئے سفارتخانہ آنا ضروری نہیں ہے، ان کے لئے کورئیر سروس کا ہی استعمال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.