سعودی عرب میں ملازمین کیلئے خوشخبری، کم سے کم تنخواہ میں بڑا اضافہ

0

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لئے کم سے کم تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا ہے، کم سے کم اجرت میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو یہ اضافی شدہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بھی طریقہ کار وضح کرلیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق اپریل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی کم سے کم اجرت میں 33 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ماہانہ تنخواہ تین ہزار ریال سے بڑھا کر چار ہزار ریال کر دی ہے، سعودی شہریوں کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمپنی سعودی شہری کو ماہانہ 4 ہزار سے کم تنخواہ دے گی، اور اس سعودی شہری کو کمپنی کے سعودی ملازموں کے لئے مختص کوٹے میں شمار نہیں کیا جائے گا، حکام کے مطابق تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں کام کی جانب راغب کر نے کے لئے کیا گیا ہے، اور یہ سعودائزیشن کی پالیسی کا حصہ ہے۔ سعودی حکومت نے شہریوں کی کم سے کم تنخواہ بڑھانے کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے، جب  کرونا اور تیل قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی معیشت بھی دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات کاروبار پر بھی پڑ رہے ہیں، تاہم عمرہ کی بتدریج بحالی اور تیل قیمتوں میں کچھ استحکام  کو سعودی حکام معیشت اور ملازمتوں کے لئے اچھی خبریں قرار دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.