سوئٹزرلینڈ: شہریوں کے پاس ہزاروں فرانک بونس حاصل کرنے کا موقع

0

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں ہر فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعہ عوام کی رائے جان کر کیا جاتا ہے، اس کا فائدہ یہ ہے کہ عوام کا جب کسی بونس پر دل چاہتا ہے، اس کا فیصلہ بھی حکومت یا کوئی اور نہیں وہ خود ہی ریفرنڈم کے ذریعہ کرلیتے ہیں، اور حکومت    ریفرنڈم کے نتیجے پر عمل کی پابند ہوجاتی ہے۔

بونس کی مہم اب پھر شروع ہوئی ہے، جس میں سوئٹزرلینڈ کے ہر شہری بشمول بچوں کو ساڑھے 7 ہزار فرانک دینے کی تجویز دی گئی ہے، جسے ’’ہیلی کاپٹر منی اسکیم‘‘ کا نام دیا جارہا ہے، اس بونس کیلئے مہم شروع کرنے والے منتظمین اب  شہریوں سے اس پر دستخط لے رہے ہیں، اسکیم پر ریفرنڈم کرانے کے لئے انہیں ایک لاکھ دستخطوں کی ضرورت ہے، جب یہ تعداد پوری ہوجائے گی تو اسے ریفرنڈم کے لئے حکومت کو پیش کردیا جائے گا، اسکیم کے محرکین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو رقم ملنے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔

ان کی تجویز اگر پہلے ریفرنڈم اور پھر ریفرنڈم میں بھی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل کرلیتی ہے، تو ہر سوئس شہری بشمول بچوں کو ساڑے 7 ہزار فرانک ملیں گے، اور یہ رقم انہیں  بینک کے ذریعہ ادا کی جائے گی، اگر اسکیم کے خواہشمند منتظمین کامیاب ہوجاتے ہیں، تو ہیلی کاپٹر منی اسکیم  پر سوئس حکومت کے 45 ارب فرانک خرچ ہوسکتے ہیں، جو اسے شہریوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.