ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

0

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو فروری 2021 تک تمام نکات پر عمل درآمد کا وقت دیا گیا ہے، پاکستان جون 2018 سے فیٹف گرے لسٹ میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا ہے، صدر فیٹف نے3 روزہ ورچوئل اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے، اسے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا۔

صدر فیٹف نے کہا کہ پاکستان کو باقی 6 نکات پربھی عمل درآمد کرنا پڑے گا، پاکستان کو  فروری 2021 تک باقی نکات پر عملدرآمد کیلئے وقت دیا گیا ہے، اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان ان نکات پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کررہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جن 6 نکات پر عمل کرنا ہے وہ بہت اہم ہیں، حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی اور پاکستان نکات پرعملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت کررہا ہے۔

دوسری جانب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایران اور شمالی کوریا کا نام بلیک لسٹ میں  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آئس لینڈ اور منگولیاکا نام گرے لسٹ سے نکال دیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.