اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ کی وزٹ سروس بند

0

روم: اٹلی میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روم میں پاکستانی سفارتخانہ اور میلان قونصلیٹ نے دستاویزات کے لئے رجوع کرنے والے  کمیونٹی ممبران کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں، یہ ہدایات اطالوی حکومت کی طرف سے رش سے بچنے کے لئے دی گئی ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ نے کرونا کی بگڑتی صورتحال اور میزبان حکومت کی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیونٹی کو  نئی ہدایات جاری کی ہیں،  روم سفارتخانہ میں آمد ورفت کم کرنے کے لئے قونصلر خدمات کو ڈی ایچ ایل سے حاصل ہونے والی ڈاک تک محدود کردیا گیا ہے، جس پر جمعرات سے عمل درامد ہوگا، یعنی جمعرات سے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان مختلف دستاویزات کے سلسلے میں سفارتخانہ نہیں آسکیں گے، بلکہ انہیں اپنی دستاویز ڈی ایچ ایل کے ذریعہ بھیجنی ہوگی۔

سفارتخانہ ان دستاویزات کی تصدیق یا دیگر متعلقہ کارروائی کے بعد انہیں ڈی ایچ ایل کے ذریعہ ہی واپس بھجوادے گا، اس  کیلئے کمیونٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کاغذات بھیجتے وقت ریٹرن  یعنی واپسی  کے لئے ڈی ایچ ایل بھجوانا نہ بھولیں، کاغذات  سفارتخانہ ڈی ایچ ایل  کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے  اس ای میل consularsectionrome@yahoo.com پر بھی ساتھ ہی اطلاع   بھیجیں،

اپوئنٹمٹ لینے کی ہدایت

سفارتخانہ نے دیگر دستاویزات کے لئے تو ڈی ایچ ایل  کے ذریعہ کاغذات بھیجنے کی ہدایت کی ہے ، تاہم 4 دستاویز  ات جن  کے لئے سفارتخانہ آنا ضروری ہے،  ان میں

1۔ پاور آف اٹارنی

2۔اتھارٹی لیٹر

3۔ حلف نامہ (ایفیڈیوٹ)

4۔s1  فارم شامل ہیں۔

ان چاروں دستاویزات کی تصدیق کے لئے چوں کہ فرد کو خود آنا ہوگا، اس  لئے اپوائنٹمنٹ کا طریقہ نافذ کیا گیا ہے، یہ اپوائنٹمنٹ قونصلر سیکشن کی ای میل اور فون نمبر سے لی جاسکے گی، اس  کے لئے دفتری اوقات میں فون نمبر (36301775 06-39+) یا ای میل consularsectionrome@yahoo.com پر رابطہ کرکے اپوائنٹمنٹ  لی جاسکے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.