اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر، ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

0

روم: اٹلی میں کرونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی،دوسری لہر میں شدت آنے سےایک دن میں ریکارڈ 7 ہزار 332 نئے مریض رجسٹرڈ کیے گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد ہلاک ہوگئے، اسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد حکومت مزید سخت ایس او پیز پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 7332 مریض سامنے آئے  ہیں، اور یہ ایک دن میں تقریباً ساڑھے 1400 مریضوں کا اضافہ ہے، اس سے پہلے منگل کو مریضوں کی تعداد 5901 سامنے آئی تھی، بدھ کے روز مزید 43 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ منگل کو 41 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں،  ان نئی ہلاکتوں کے بعد اٹلی میں مجموعی طور  کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 289 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں بدھ کو سب سے زیادہ مریض سامنے آنے کا ریکارڈ بنا ہے، اس سے پہلے 21 مارچ کو 6 ہزار557 مریض سامنے آئے تھے، تاہم اس روز ہلاکتیں بھی 793 تھیں، لیکن دوسری لہر میں اب تک ہلاکتوں کی شرح کم ہے، جس کی وجہ بہتر طبی سہولتیں اور طبی عملے کو وائرس کے علاج کے حوالے سے حاصل ہونے والا تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

 اسپتالوں پر دباؤ

اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر سے بالخصوص شمالی علاقے زیادہ دباؤ کا شکار ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے میلان کے سان پاولو اسپتال میں کرونا مریضوں کیلئے مختص حصہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں مریضوں کے لئے مصنوعی سانس لینے والی مشینیں بھی نصب ہیں۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایمرجنسی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کا اشارہ ہے۔

ایک نرس کرسٹینا سٹیمبرسی نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو پہلی لہر کے اثرات سے خود کو ذہنی طور پر اب تک نہیں نکال پائے، اور اب ایک بار پھر وائرس شدت اختیار کرتا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ چار پانچ روز سے دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے لوگ اسپتال ایسی حالت میں پہنچ رہے ہیں ، کہ انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہوتی ہے، اور مصنوعی تنفس دینا پڑتا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.