پاک بحریہ کے جہاز کی جاپانی ڈیفنس فورس کے جہاز کیساتھ بحری مشق

0

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے (ہیلی کاپٹر سمیت) جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز اونامی کے ساتھ پیسج مشق میں شرکت کی، یہ دونوں جہازفی الوقت خلیج عدن کے اہم علاقے میں موجود ہیں اور قذاقی اور بین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں کا حصّہ ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق اس بحری مشق میں خطے کے بحری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی آپریشنل سیریل شامل تھے جن کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی تعادن کو فروغ دینا ہے۔ پی این ایس ذوالفقار خلیجِ عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) میں بھی حصّہ لے رہا ہے۔ یہ مشق سمندروں میں بین الاقوامی جہازرانی کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے اور سمندروں میں ہونے والی غیر قانونی کا روائیوں کے خلاف عالمی کوششوں میں اپنا حصّہ ڈالنے کے پاک بحریہ  پر عزم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں کے تحت بحری حفاظت اور خطے کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے،اس مشق سے پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین باہمی روابط بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.