ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کا امکان بڑھ گیا

0

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے، یہ فیصلہ مریم نواز کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جو اب عملی طور پر پارٹی کی باگ ڈور سنبھال چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے خلاف بیانات پر نوازشریف سے اختلاف کرنے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے 5 ارکان پنجاب اسمبلی کو ن لیگ نے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری طرف 4 سینیٹرز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ہے۔

دوسری جانب  ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کے لئے ووٹنگ میں غیرحاضر رہنے والے 4 سینیٹرز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل  ہیں۔ سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.