یورپ کیلئے نکلنے والی پاکستانیوں کی بڑی تعداد پہلے مرحلے میں ہی پکڑی گئی

0

چاغی: یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی بلوچستان کے راستے ایران داخل ہوتے ہی، جہاں سے وہ پرخطر سفر کرتے ہوئے ترکی پہنچتے ہیں، اور پھر وہاں سے یونان سمیت یورپی ملکوں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم چند روز قبل نکلنے والے پاکستانی سفر کے پہلے مرحلے میں ہی پکڑے گئے، اور انہیں واپس پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے یورپ جانےکےسفر پر نکلنے والے237 پاکستانی اپنے پہلےمرحلےیعنی ایران میں ہی پکڑے گئے،ایرانی حکام نے بغیردستاویزات ملک میں داخل ہونے والےان پاکستانیوں کو حراست میں لینے کےبعد گزشتہ روزچاغی کے قریب پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

لیویز حکام کا کہا ہے کہ ایرانی  فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام پاکستانیوں کا  تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے،جن میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین  کے نوجوان زیادہ ہیں، انہیں قانونی کارروائی کے لئے ان کےمتعلقہ ایف آئی اے دفاتر کے حوالےکیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.