انگلش چینل پار کرکے برطانیہ پہنچنے والوں کی لائن لگ گئی

0

لندن: انگلش چینل میں موسم بہتر ہوتے ہی تارکین وطن نے کشتیوں کے ذریعہ برطانیہ کا رخ کرلیا، کئی روز تک سمندر میں موسم خراب رہنے کے باعث تارکین وطن کی فرانس سے آمد رکی ہوئی تھی،تاہم منگل کو جیسے ہی موسم بہترہوا، تو کشتیوں کے ذریعہ برطانیہ آنے والوں کی لائن لگ گئی۔

برطانوی حکام اس حوالے سے بھی تشویش کا شکار ہیں کہ غیرقانونی تارکین وطن کی چھوٹی کشتیاں انگلش چینل میں کسی حادثے کا بھی شکار ہوسکتی ہیں،حکام کا کہنا ہےکہ  موسم سرما شروع ہونے کو ہے،جس کے دوران  انگلش چینل میں موسم خراب  ہوجاتا ہے،تیز ہوائیں چلنےسے سمندر میں طغیانی  جیسی کیفیت پید اہوتی ہے، اس لئے موسم سرما کے دوران انگلش چینل  پار کرنا  مشکل  اور زیادہ پرخطر ہوجاتا ہے۔

انسانی اسمگلرزاور تارکین وطن بھی یہ بات جانتے ہیں،اس لئے انہوں نےستمبر کے آخری دنوں میں برطانیہ کی طرف رخ بڑھادیا ہے،گزشتہ کئی روز سےسمندر  میں موسم خراب تھا، اس لئے تارکین کی آمد کو بریک لگی ہوئی تھی، تاہم منگل کو  جیسے ہی صورتحال  بہتر ہوئی ، 400 سے زائد تارکین وطن انگلش چینل پار کرکے   فرانس سے برطانیہ پہنچنے میں کامیا ب ہوگئے۔

یہ تارکین وطن 27 سے زائد چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر پہنچے ہیں،اوران میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ان میں سے کئی کی کشتیاں انگلش چینل میں آکر بند یا پھنس گئی تھیں، جنہیں برطانوی بارڈر فورس  نے  ریسکیو کیا اور اپنے ساحل پر  لے کر گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.