کویت میں غیرملکی ورکرز کو واپس بھیجنے کیلئے قانون منظور

0

کویت سٹی :کویت نے غیرملکیوں کی تعداد کم کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھالیا، کویت کی قومی اسمبلی نے اس حوالے سے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کےبعد حکومت تیزی سے غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کرسکے گی، کویتی حکومت ملکی آبادی کے تناسب میں کچھ توازن لانے کیلئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ کویت کی  آبادی َ48 لاکھ ہے اور ان میں سے 34 لاکھ غیر ملکی ہیں، جس سے آبادی کا تناسب شدید بگڑا ہوا ہے، کویتی قومی اسمبلی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اب حکومت غیرملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کرسکے گی، اس سے قبل حکومت  60 برس سے زائد عمر کے غیرملکی ورکرز کے ویزوں میں توسیع پر پابندی لگاچکی ہے، جبکہ ایسے ورکرز  جو  کرونا کےباعث  آبائی ملکوں میں پھنس گئے تھے، اور انہوں نے آن لائن ویزوں کی تجدید نہیں کرائی ، ان کے ویزے بھی منسوخ  کئے گئے ہیں ۔

کویت ٹائمز کے مطابق نئے مسودۂ قانون میں تارکینِ وطن کی تعداد میں کمی  کی شرح کا فیصلہ  اسمبلی نے حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ کویتی حکومت اب مختلف شعبوں میں بھرتی کیے جانے والے تارکین وطن کی تعداد کا ازخود تعیّن بھی کرے گی۔کویتی حکام ملک میں تارکین وطن مزدوروں کی تعداد کم کرنے کے لیے کریک ڈاؤن کررہے ہیں اور یہ قانون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

کویتی  اسمبلی میں انسانی وسائل کمیٹی کے سربراہ خلیل الصالح کے مطابق  نئے قانون کا مقصد بالخصوص غیر ہُنرمند افرادی قوت کی تعداد میں کمی لانا ہے ، ملک میں غیرملکیوں کی تعداد مقامی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔اور ہم اس میں توازن لانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.