اٹلی کے وزیر نے کرونا کے پھیلاؤ پر خبردار کردیا

0

روم: اٹلی کے نائب وزیر صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویک اینڈز پر اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ پارٹیوں سے  گریز کریں، کیوں کہ یہ پارٹیاں کرونا پھیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن رہی ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ اٹلی میں دوبارہ کرونا   کی وبا بڑھ رہی ہے۔

اطالوی نائب وزیر صحت Pierpaolo Sileri کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ کرونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم فروری اور مارچ کی طرح کرونا کی دوسری لہر کا امکان مسترد کردیا، انہوں نے کہاکہ یہ آہستہ آہستہ ہوگا، اور ہم اس پر قابو پاتے رہیں گے، لہذا کرونا کی دوسری لہر کی باتیں کرکے خوف نہیں پھیلانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ اختتام ہفتہ ہونے والی پارٹیاں ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں اوسطاً یومیہ کیس اب ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود پڑوسی ممالک فرانس اور اسپین کے مقابلے میں اٹلی کی صورتحال  بہت بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.