اٹلی: روم کی جیل میں انوکھا واقعہ، مافیا لیڈر نے کیا کردیا، جانئے

0

روم: اٹلی کی حکومت مافیاز کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہی ہے، لیکن مافیا کے کارندے بھی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے، اب روم کی جیل میں قید سسلین مافیا کے ایک اہم لیڈر کی ایسی حرکت سامنے آئی ہے کہ جس سے حکام حیران و پریشان ہیں۔

جی ہاں روم کی جیل میں قیدسسلین مافیا کے ایک اہم لیڈر نے سیل کی تلاشی کیلئے آنے والے7 اہلکاروں پر نہ صرف یہ کہ حملہ کردیا، بلکہ وہ ایک اہلکار کے ہاتھ کی سب  سے چھوٹی انگلی بھی چبا کر کھا گیا، چبائی گئی انگلی نہیں ملی، جس کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 60 سالہ مافیا رہنما گیوسپ فنارا نے وہ انگلی  نگل لی ہے۔

اطالوی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیوسپ فنارا جو روم جیل میں عمر قید کاٹ رہا تھا، اس نے یہ حرکت جون میں کی تھی، جس کے بعد اسے روم سے سردانیہ کی ہائی سیکورٹی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، اور اب اس پر اہلکار کی انگلی چبا کر کھا جانے سمیت حملے کا مقدمہ بھی چلایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب جیل کے 7 اہلکار اس کے سیل میں تلاشی کے لئے پہنچے تو اس  نے ایک اہلکار کی دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی چبالی، جس کے بعد وہ انگلی غائب ہوگئی، فنارا نے باقی 6 اہلکاروں پر بھی  ڈنڈے سے حملہ کیا، اور وہ اس دوران چیختا رہا کہ وہ سب کو مار دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.