یو اے ای میں ویزا ختم ہونے والوں کو ملک چھوڑنے کا حکم 

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم ان غیرملکیوں کے پاس 3 روز رہ گئے ہیں، جو ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہاں مقیم ہیں، یواے ای حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت 11 ستمبر کو ختم ہوجائے گی ، جس کے بعد غیرقانونی مقیم افراد پر جرمانے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق یواے ای میں سیاحتی یا دیگر ویزوں پر مقیم ایسے غیر ملکی جن کے ویزے یکم مارچ کے بعد ختم ہوئے ہیں، ان کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 11 ستمبر تک ملک سے چلے جائیں، اور ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے فضائی سروس معطل ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیرملکی یواے ای میں پھنس گئے تھے، اور ان کے لئے 11 ستمبر کی مہلت دی گئی تھی۔

یواے ای حکام کا کہنا ہےکہ ویزا ختم ہونے والوں کو 11 اگست کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی، جبکہ ان کے پاس یہ آپشن بھی تھا اور ہے کہ وہ اپنے ویزا یا ایمپلائمنٹ ویزا میں متعلقہ قوانین کے تحت تجدید کراسکتے ہیں، لیکن جو افراد ویزے کی تجدید نہیں کرائیں گے، انہیں 11 ستمبر تک ملک چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر ان پر جرمانہ لگنا شروع ہوجائے گا۔ جو پہلے دن 200 درہم اور اس کے بعد ہر دن 100 درہم ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.