مصری وزیر کنوئیں میں اتر گئے، اندر کیا دیکھنے کو ملا؟

0

قاہرہ: مصری وزیر نے کنوئیں میں اتر کر سب کو حیران کردیا،وہ کنوئیں میں اترے کیوں،ان کی طرف سے ویڈیو جاری ہونے کے بعد سب جاننے کیلئےبے تاب تھے اور اس لئے ان کی ویڈیو دیکھی گئی،تو پتہ چلا کہ وہ کنوئیں میں اس لئے اترے تھے تاکہ سینکڑوں برس پرانی دنیا کی بچھی کچھی تصویر دیکھ سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے سیاحت اور آثار قدیمہ کے وزیر ڈاکٹر خالد عنانی نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو اس وقت حیران کر دیا۔ جب انہوں نے رسّی کے ذریعے کنوئیں میں اترنے کی ویڈیو جاری کی ، جو 11 میٹر گہرا بتایا گیا ہے۔ مصر کے الجیزہ صوبے میں جہاں وہ کنوئیں میں اترے ، یہ وہ جگہ تھی جہاں کچھ روز قبل مصری آثار قدیمہ کو فراعین دور کے کچھ تابوت اور دیگر اشیا ملی تھیں ۔ڈھائی ہزار برس قبل 13 تابوت اس خشک کنوئیں سے ملے ہیں، جو ٹنوں وزنی ہیں۔

مصری وزیر نے کنوئیں سے باہر آنے کے بعد انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے قدیم مصری تہذیب کے نئے راز کو دیکھنے کے لئے 11 میٹر گہرے کنوئیں میں اترنے پر فخر ہے ۔ مصری وزیر کے مطابق تابوتوں کے علاوہ دیگر اشیاء ملنے کا بھی امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.