اٹلی میں کرونا ایمرجنسی میں توسیع لیکن بچوں کو اہم رعایت مل گئی

0

روم: اٹلی کی حکومت نے کرونا ایمرجنسی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے، ماسک پہننے سمیت کرونا کے حوالے سے لگائی گئی تمام پابندیاں 7 اکتوبر تک جاری رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم جوزپے کونتے کےدستخط سے جاری حکم نامہ میں سابقہ پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے، تاہم اس میں اطالوی شہریوں کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ کرونا کے کیس حالیہ دنوں میں بڑھنے کے باوجود پابندیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اور سابقہ پابندیوں پر ہی شہریوں کو عمل کرنا ہوگا، جس میں بالخصوص عوامی مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال شامل ہے۔

تاہم اب اس پابندی میں بھی بچوں کی حد تک نرمی کردی گئی ہے، اور6 سال سے کم عمر بچے کو ماسک کی پابندی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے، یہ استثنیٰ ایسے موقع پر دیا گیا ہے، جب اگلے ہفتے اٹلی میں اسکول بھی کھلنےجارہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.