لاہور: پنجاب میں کروڑ پتی سرکاری افسر پکڑا گیا ، نیب نے تحقیقات کے بعد لاہور میں کمائی والے عہدے پر تعیناتی کےدوران پونے ارب کے اثاثے بنانے والے کو دھر لیا،
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلا ننگ ایجنسی کے چیف انجینئر مظہر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ مظہر حسین کو شریک ملزم انجم ذیشان سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم مظہر حسین ایل ڈی اے میں بطور چیف انجینئر بھی تعینات رہا۔ دوران تعیناتی ملزم نے 50 کروڑ مالیت کےاثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام بنائے۔ نیب لاہور نے ملزم مظہر حسین کیخلاف گزشتہ سال مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔