پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مزید بڑھ گئے، 20 ارب ڈالر کا ہدف قریب 

0

کراچی : اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور ان میں مزید 71 ملین ڈالر سے زائد کا مزید اضافہ ہوا ہے، ملکی ذخائر  20 ارب ڈالر  کے قریب پہنچتے جارہے ہیں

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری  اعدادوشمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 71 اعشاریہ 9 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 12 ارب 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اس طرح  دیگر بینکوں کے  پاس 7 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد کے ڈیپازٹ موجود ہیں، جنہیں ملا کر ملک کے زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 84 کروڑ سے بڑھ گئے ہیں۔

حکام پرامید ہیں کہ جلد ہی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر  کا  ہندسہ عبور کرجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.