اٹلی نے مزید تارکین وطن کو اترنے کی اجازت دیدی

0

سسلی: سمندر میں بچائے گئے 353 تارکین وطن کو اٹلی کے ساحل پر پہنچادیا گیا، یہ افراد گزشتہ 11 روز سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن این جی او سی واچ انٹرنیشنل کی کشتی کو اطالوی حکام نے سسلی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت دے دی، جس میں 353 تارکین وطن سوار تھے، ان تارکین وطن کو اب قرنطینہ کے لئے دوسرے جہاز میں منتقل کیا جائے گا۔

این جی او کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو 11 روز قبل بچایا گیا تھا، اس سے قبل پیر کو یورپی کمیشن کے مہاجرین سے متعلق ترجمان نے فرنٹ لائن یورپی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ان مہاجرین کو اپنی بندرگاہوں پر اترنے کی اجازت دے دیں ، جنہیں سمندر سے بچایا گیا تھا۔

دوسری طرف ایک آئل ٹینکر کی طرف سے ریسکیو کئے گئے 27 تارکین اب بھی اس جہاز پر موجود ہیں ، اور انہیں تین ہفتےسے زائد وقت ہوگیا ہے ، تاہم ان تارکین کا کوئی حل نہیں نکالا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.