پاک بحریہ کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

0

کراچی: شہر قائد اور سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے،پاک بحریہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں متاثرہ افراد کو تیار کھانا ، پینے کا پانی ، راشن بیگ اور طبی امداد فراہم کی ۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنر (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگامی رسپانس ٹیموں نے شہر میں شدید بارشوں کے دوران ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کے لئے کورنگی کازوے میں سرچ آپریشن کیا۔

متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو تلاش اور اُن کے بروقت انخلا کے لئے علاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ہے،پاک بحریہ کی ٹیموں نے سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ ، ناظم آباد اور کراچی کے دیگر متاثرہ علاقوں سمیت ڈسٹرکٹ سجاول میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں ہزاروں کی تعداد میں تیار کھانے کے پیکٹ اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گھروں میں محصور کٸ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔میرپور بٹھورو میں واقع سیم نالہ میں پڑنے والے شگاف کوپُر کرنے میں معاونت کے لئے پاک بحریہ کی ٹیموں کو ضروری سازوسامان بشمول ٹرکوں اور کھدائی کرنے والی مشینوں کے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کراچی اور سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو جاری رکھنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.