اٹلی میں روزگار کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

0

 روم: اٹلی میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کتنے لاکھ ملازمتیں ختم ہوئیں؟،  لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ملازمتوں کے حوالے سے کون سی امید افزا خبر آئی ہے؟، اس حوالے  سے  تازہ اعداد وشمار سامنے آگئے ہیں۔

اٹلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹیٹکس کا کہنا ہے کہ فروری سے جولائی کے درمیان تقریباً 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہوئیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 9 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

تاہم کرونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے ہونے والے سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطالوی معیشت تیزی سے کرونا اثرات سے نکل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.