لبنان: داراحکومت بیروت میں خوفناک دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، سینکڑوں زخمی

0

بیروت: لبنان کا دارالحکومت بیروت خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، پورٹ پر ہونیوالے دھماکے کی آواز پورے شہر میں گونجی، دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکا ہوا جس کی آواز پورے شہر میں گونجی، لوگوں نے میلوں دور تک آواز سنی  جس کے بعد  پورے شہر میں افراتفری مچ گئی جبکہ دارالحکومت میں عمارتیں لرز اٹھیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فضا میں دھواں بھر گیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ سے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ وزیر صحت حماد حسن نے کہا کہ اس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے، دھماکے کے بعد شہر کے بڑے حصے اور اطراف کے کئی اضلاع کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.