کشمیر بن گیا پاکستان کا حصہ، بھارت سیخ پا

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی رونمائی کی، جس کی وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے، نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم نےنقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقشہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کی طرف پہلا قدم ہے، تمام کشمیری اور ملکی قیادت نے اس نقشے کی تائید کی ہے، اب پاکستان کا سرکاری نقشہ وہی ہوگا جو کابینہ نے منظور کیا ہے، ملک کے اسکولز و کالجز میں بھی یہی نقشہ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ بنے گا،مسئلہ کشمیرمکاواحد حل اقوام متحدہ کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں، جس میں ان کو حق خؤد ارادیت دیا گیا ہے، کشمیریوں کو عالمی برادری کی طرف سے دیا گیا حق خودارادیت اب تک نہیں دیا گیا، مسئلہ کشمیر کا حل ایک ہی ہے جس کے لیے پاکستان کوششیں کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اس کا فوجی حل ممکن نہیں، جب تک کشمیری عوام کو اس کا حق نہیں مل جاتا ہم اقوام متحدہ کو بار بار یاد دلائیں گے کہ آپ نے [کشمیری عوام سے] ایک ایسا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوا”۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا قانونی حق ختم کرکے ظلم کیا ، بھارت چاہتا ہے کہ کشمیری اپنے ہی علاقوں میں اقلیت بن کر رہ جائیں۔

دوسری جانب اس پر بھارتی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو سیاسی  اسٹنٹ قراردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.