کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کی پروازوں پر پابندی لگادی

0

کویت سٹی: کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

کویتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اتوار کو جاری نوٹس میں کہا کہ یہ پابندی کرونا سے شدید متاثرممالک کیلئے لگائی گئی ہے جو غیر معینہ مدت کیلئے ہوگی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کویت نے کرونا وائرس کے باعث بند بہرون ممالک سے آنے والی پروازوں کیلئے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو فی الحال 30 فیصد صلاحیت پر بحال کیا گیا ہے جس میں آنے والے مہینوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، فلپائن، سری لنکا، لبنان بھی شامل ہیں، ان تمام کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد کام کی غرض سے کویت میں مقیم ہے۔

اس کے علاوہ چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق کیلئے بھی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

کویت میں جزوی کرفیو اب بھی نافذ ہے۔

کویت میں کرونا سے اب تک 67 ہزار افراد متاثردہوچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد انتقال کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.