ایٹمی ہتھیاروں کیخلاف مزاحمت کا حامل پاکستانی ٹینک تیار

0

اسلام آباد: پاکستان نے دفاعی لحاظ سے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ، اور گزشتہ روز پاک فوج کے حوالے کئے گئے الخالد ون ٹینک سے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.

الخالد ون ٹینک نہ صرف رات میں بھی لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ایٹمی ، جراثیمی اور کیمیا ئی حملے کے خلاف بھی اپنا مؤثر دفاع کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے دورے کے دوران دوست ملک چین کے تعاون سے تیارکردہ اس جدید ٹینک کا معائنہ کیا تھا اور اسے آرمڈ کوررجمنٹ کے حوالے کیا گیا ، اس ٹینک کی تیاری سے پاکستان نے دفاعی خود انحصاری کی جانب بھی ایک بڑا قدم بڑھایا ہے،الخالدون ٹینک پاک فوج کا مین بیٹل ٹینک ہے، جس میں تھرمل ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.