اٹلی میں قرنطینہ مراکز سے بڑی تعداد میں تارکین وطن فرار

0

مہاجرین کی بڑھتی تعداد کے ساتھ اٹلی کی حکومت  کو انہیں ملک میں پہنچے کے بعد 14 روزہ  قرنطینہ کرانے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بالخصوص تیونس کے تارکین وطن  فرار کی سب سے زیادہ کوشش کرتے ہیں، اتوار کوبھی سسلی کے قریب ایک سینٹر سے 180 مہاجرین فرارہوگئے، جن کی تلاش کےلئے  بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد 139 کوپکڑنے میں اطالوی اہلکار کامیاب ہوگئے ،جبکہ باقی 41 کی تلاش جاری ہے۔

فرار کے اس واقعہ کے بعد  مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے، اور مئیر رابرٹوگمبینو نے  وزیرداخلہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں مزید مہاجرین بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اسی طرح سسلی کے ایک اور سینٹر سے بھی 100 مہاجرین فرار ہوگئے، تاہم حکام کاکہناہے کہ ان میں سے بیشتر کوپکڑ لیا گیا ہے۔

قرنطینہ سے  مہاجرین کے فرارکے واقعات کے بعد اطالوی وزیرداخلہ نے  ان سینٹرز پرفوج تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،انہوں نے بتایا اٹلی پہنچے والے تارکین وطن کو سمندر میں  بڑے جہازوں میں قرنطینہ  کرانے کے انتظامات بھی جلد مکمل کئے جارہے ہیں۔جس سے مقامی آبادی کے خدشات دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.